پولیس کا مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ ایس ایچ او زخمی

Published on June 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)پولیس کا مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ ایس ایچ اور ٹانگ اور پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ملزم فرارتفصیلات کے مطابق محبت دیرو تھانے کی حد میں ایس ایچ او خان ایم ڈاھر معمول کے گشت پر تھا کہ اسی اثناءمیں پولیس نے سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او خان ایم ڈاھر کو ایک گولی پیٹ جبکہ دوسری گولی ٹانگ میں لگی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب جبکہ زخمی ایس ایچ او کو طبی امداد کے لیے کنڈیارو اسپتال لایا گیا جس کے بعد بہتر علاج کے لیے نواب شاہ ریفر کردیا گیا اس واقع کی اطلاع ملتے ہی ضلع بھر سے مختلف تھانوں کی 20 پولیس موبائلیں ایس ایس ہی کی قیادت میں جائے واقع پر پہنچ گئیں پولیس نے خانواھن کے قریب گاوں کوڑا خان خشک کو مکمل گھیرے میں لے کر چار مشکوک ملزمان عبدالوہاب عامرعلی عبدالزاق اور فاروق احمد خشک کو گرفتار کرلیا ایس ایس پی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان چاہے کتنے ہی طاقتور کیوں نا ہوں ان کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题