اسلام آباد (یواین پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ طور خم بارڈر 24گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیاہے ،افغانستان میں امن و استحکام سے پاکستان اور خطے کی ترقی وخوشحالی جڑی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے ساتھ ملکر چلنے کا فیصلہ کیاہے ، پاکستان اورافغانستان کے درمیان تعلقات کے فروغ پر اتفاق ہواہے ۔انہوں نے کہا کہ افغان صدر لاہور جارہے ہیں جہاں وہ بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے ، افغان صدر مزار اقبال اور مینار پاکستان پر بھی جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان تعلقات کے فروغ کیلئے رابطے بڑھانا ہونگے، افغانستان میں امن و استحکام سے پاکستان اور خطے کی ترقی وخوشحالی جڑی ہے ، طور خم بارڈر 24گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مشیر تجارت عبد الرزاق داﺅد افغانستان کا دورہ کریں گے ۔