اسلام آباد: (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپنی مدت پوری کرینگے.ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو منانے کی ذمہ داری مفاہمت کے ماہر جہانگیر ترین دیدی گئی ہے۔ جہانگیر ترین ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے آج ملاقات کریں گے۔ ملاقات کچھ دیر بعد وزیراعظم عمران خان کے چیمبر میں ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت سے میئر کراچی اور حیدر آباد کو فنڈز دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک صحافی نے جہانگیر ترین سوال کیا کہ چیئرمین سینیٹ نہیں جا رہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی بطور چیئرمین سینیٹ اپنی مدت پوری کریں گے۔ صحافی نے پوچھا کہ کیا اس بار بھی آپ کا جہاز استعمال ہوگا؟ جس پر جہانگیر ترین نے مسکرا کر جواب دیا کہ اللہ خیر کرے گا۔