قصور اور نواح میں آتشزدگی کے دو مختلف واقعات میں لاکھوں کاسامان جل کر خاکستر

Published on June 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments

قصور(یواین پی) قصور اور نواح میں آتشزدگی کے دو مختلف واقعات میں لاکھوں کاسامان جل گیاجبکہ آگ بجھاتے ہوئے ایک شخص زخمی ہو گیا۔سلم ٹاون قصور میں وسیم نامی شہری کے گھر نصب سولر سسٹم میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی پلیٹیں اور بیٹریاں ودیگرسامان جل گیا ریسکیو کی ٹیم نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا جبکہ سرحدی گاوں بیدیاں میں اشفاق احمد کی سلنڈوروں کی دوکان میں غیر قانونی سلنڈر ری فل کرتے ہوئے سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑ ک اٹھی جس سے اشفاق کی دوکان کے ساتھ یسین کی دوکان میں بھی آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں کاسامان جل گیا جبکہ آگ بجھاتے ہوئے اقبال نامی شخص زخمی ہو گیا جسے علاج کے لئے ہسپتاک منتقل کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes