سعدیہ امام کے راحت فتح علی کیلئے گانا لکھنے کے دعوے کی تردید

Published on June 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) نامور گلوکار راحت فتح علی خان کے بزنس ڈائریکٹر نے اداکارہ سعدیہ امام کے اس دعوے کی تردید کردی جس میں انہوں نے گلوکار کا گانا لکھنے کا انکشاف کیا تھا۔اداکارہ سعدیہ امام نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ گلوکار راحت فتح علی خان کے مشہور بالی وڈ گانے ’جیا دھڑک دھڑک‘ اور ’زندگی یہ سفر میں ہے‘ کے لیریکس انہوں نے خود تحریر کیے تھے۔اداکارہ سے انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ اس سے متعلق آپ نے پہلے کبھی کیوں ذکر نہیں کیا جس پر سعدیہ امام نے جواب دیا کے مجھے کریڈٹ کی ضرورت نہیں، راحت میرے بہت اچھے دوست ہیں، یہ ان کا اخلاقی فریضہ تھا کہ وہ خود سے میرا نام لیتے۔دوسری جانب راحت فتح علی خان کے برنس ڈائریکٹر سلمان احمد نے سعدیہ امام کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ واقعی یہ بری بات ہے کہ جب پوری دنیا گلوکار کی ڈاکٹریٹ ڈگری پر جشن منا رہی ہے لیکن سعدیہ امام ایک عرصے بعد ان کے گانے تحریر کرنے کا کہتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes