مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)ڈی سی او قصورنے بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا ۔ ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری نے کہا کہ رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد ڈسٹرکٹ قصور کا مثالی ہسپتال ہے، بہترین انتظامات پر انچارج ڈاکٹر ثمرہ خرم کو شاباش،اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ذوالفقار علی بھنگو ‘ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر انجم جمال، ڈاکٹر علی رضا، ‘ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پولیو ڈاکٹر محمد خالد‘ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر علی رضا، مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر ملک خرم نصراللہ خاں،صدرمسلم لیگ ن تحصیل قصور یوسف علی شاہ، ڈاکٹر نذیر، ڈاکٹر ناصر گوہر، ڈاکٹر اسماعیل ضیاء، ڈاکٹر نورین سرور، محمد فاتح خرم، سنیئر صحافی عبدالقیوم، صدر یونین آف جرنلسٹ محمد عمران سلفی، رانا شعبان ، رانا منیر احمد،سیاسی سماجی اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ڈی سی او قصور نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔