ایس ایس پی نوشہروفیروز کی ہدایات پرجرائیم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

Published on June 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments


نوشہروفیروزڈ(یواین پی )ایس ایس پی نوشہروفیروز کی ہدایات پرجرائیم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او نوشہروفیروز سٹی بمع اسٹاف نے کاروائی کرکے، چوری شدہ 82000 مالیت کی موبائل فون برآمد کرلی۔ برآمد شدہ موبائل فون تصدیق کے بعد مالک شمس الدین چنہ کے حوالے کی گئی۔مورو پولیس نے کاروائی کرکے، چوری کیس میں مطلوب ملزم کو چوری شدہ موبائل سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 30000 مالیت کی چوری شدہ موبائل فون برآمد کی گئی۔ ابڑان پولیس نے دوران گشت خفیہ و جاسوس اطلاع پہ کاروائی کرکے، ایک مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم ابڑان تھانہ کے ایک مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم تھا۔ دریاہ خان مری پولیس نے دوران گشت خفیہ و جاسوس اطلاع پہ کاروائی کرکے، ایک مطلوب روپوش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم دریاہ خان مری تھانہ کے ایک مقدمہ میں مطلوب روپوش ملزم تھا۔پھل پولیس نے دوران گشت خفیہ و جاسوس اطلاع پہ جوا کے اڈے پہ کاروائی کرکے، 07 جواری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے جوا کھیلنے کا سامان، موبائل فونز، اور نقدی برآمد کرکے، پھل تھانہ پہ جوا ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا گیا۔ محبت دیرو پولیس نے دوران گشت خفیہ و جاسوس اطلاع پہ کاروائی کرکے، قتل اور دہشتگردی کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم محبت دیرو تھانہ کے قتل اور دہشتگردی کے ایک مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم تھا۔ تفصیل گرفتار اشتہاری ملزم؛ صاحب ولد اللہ ڈنو دروانرہائش؛ گاؤں خدا بخش دروان گناہ نمبر؛ 32/20قلم؛_395_324_353 پی پی نوشھروفیروز سٹی پولیس نے دوران گشت خفیہ و جاسوس اطلاع پہ کاروائی کرکے، ایک منشیات فروش ملزم کو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 1100 گرام چرس برآمد کرکے، نوشھروفیروز سٹی تھانہ پہ نارکوٹکس ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیل گرفتار منشیات فروش ملزم؛ موجن ولد محمد چھٹل راجپررہائش؛ عرب کالونی نوشھروفیروز گناہ نمبر؛ 142/2019کنڈیارو پولیس نے دوران گشت خفیہ و جاسوس اطلاع پہ آکڑہ پرچی اڈے پہ کاروائی کرکے، 02 جواری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 03 عدد آکڑہ پرچیاں اور نقدی برآمد کرکے، کنڈیارو تھانہ پہ جوا ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题