مہنگائی کے عفریت نے لوگوں کے چہروں سے مسکراہٹیں چھین لی ہیں ایم اے ٹھاکر

Published on July 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

اپنی پرفارمنس سے اداس اور پریشان چہروں پہ مسکراہٹیں بکھیر دیں تو یہی ہماری کامیابی ہے
لاہور(یواین پی)نفسانفسی اور مہنگائی کے بڑھتے ہوئے عفریت نے لوگوں کے چہروں سے مسکراہٹیںچھین لی ہیں ایسے حالات میں ہم اپنے غم چھپاتے اور لوگوں کو ہنساتے ہیں ہم سمجھتے ہیں اگر کامیڈی پلے میں اپنی پرفارمنس سے اداس اور پریشان چہروں پہ مسکراہٹیں بکھیر دیں تو یہی ہماری کامیابی ہے ان خیالات کا اظہارمعروف اداکار ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے اسٹیج پلے میں کامیڈی کے ساتھ مضبوط سکرپٹ اور بامقصد کہانی ہوتی ہے تاکہ ہم اپنے اسٹیج پلے کے ذریعہ سے عوام میں اصلاحی پہلو کو اجاگر کریں الحمدللہ ہم اپنے اس مقصد میں کامیاب بھی ہیں اور انشاءاللہ آئندہ بھی اپنے اسٹیج پلے میں کامیڈی کے ساتھ اصلاحی کہانیاں لے کر آئیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes