لاہور(رپورٹ ڈاکٹر بی اے خرم)پاکستان کے مشہور فوک گلوکار عالم لوہار یکم مارچ 1928ءمیں تحصیل کھاریاں ضلع گجرات کے ایک قصبہ آچھ گوچھ میں پیدا ہوئے موسیقی کی اصطلاح جگنی کو متعارف کرانے کا سہرا بھی انہی کے سر ہے انہوں نے 13 سال کی عمر میں اپنا پہلا البم ریکارڈ کرایاان کی گائیکی کا اسٹائل یکسر مختلف اور منفرد تھا یہی وجہ تھی کہ پنجابی فوک گلوکاری میں ان کی شہرت بام ثریا تک پہنچی انہوں نے پنجابی فلموں کے لئے بھی گیت ریکارڈ کرائے ان کے گائے ہوئے پنجابی گیت زبان زرد عام ہوئے 3 جولائی 1979ءکو مانگا منڈی کے قریب ٹریفک کے ایک المناک حادثہ میں پنجابی فوک موسیقی کا یہ انمول ستارہ اندھیروں میں ڈوب گیا لالہ موسیٰ کے ایک قبرستان میں ابدی نیند سو رہے ہیں ان کے بیٹے عارف لوہار نے اپنے باپ کے فنی ورثہ کو اجاگر کیا ہوا ہے عارف لوہار نے فلموں میں نمایاں رول کئے لیکن کامیابی ان کا مقدرنہ بن سکی۔