”میں مزید 2 سال پاکستانی ٹیم کیساتھ کام کرنا چاہتا ہوں کیونکہ۔۔۔“ مکی آرتھر دل کی بات زبان پر لے ہی آئے

Published on July 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

لندن (یواین پی )آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی سے قطع نظر ہیڈ کوچ مکی آرتھر مزید2سال عہدے سے جڑے رہنے کے خواہاں ہیں جن کا کہنا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ 2 سال اور پاکستانی ٹیم کیساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کیلئے کام کرتے ہوئے بہت اچھا وقت گزارا اور عوام نے بھی بڑا پیار دیا، اس دوران کئی اچھے اور برے وقت بھی آئے اور ہم نے چند یادگار فتوحات سمیٹیں لیکن اب مستقبل کا فیصلہ مجھے اور پی سی بی کو کرنا ہوگا۔ورلڈکپ سیمی فائنل سے محروم رہ جانے پر بھی کام جاری رکھنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے آئی پی ایل میں کام کرنے کی پیشکش بھی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ میرا مشن ابھی ادھورا ہے۔ ہم ٹیم کا کلچر تبدیل کرنے میں کامیاب ہوئے تاہم کچھ اہداف مزید حاصل کئے جا سکتے ہیں، مجھے اگر موقع دیا جائے تو مزید 2سال پاکستان کرکٹ کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں، اگر ایسا نہ ہوا تو مایوسی ہوگی۔مکی آرتھر نے کہا کہ ہم بنگلہ دیش کیخلاف بھی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے اور آخری مقابلے میں فتح کیلئے کوشش کرسکتے ہیں دیگر مقابلوں میں کیا ہوتا ہے وہ ہمارے بس میں نہیں، امید ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کو شکست دیدی گی اور اس کے بعد گرین شرٹس بھی بنگلہ دیش کو زیر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes