پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز کی جدہ کے گورنر ہاؤس میں شہزادہ خالد الفیصل بن عبدالعزیز سے ملاقات

Published on July 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

جدہ (زکیر بھٹی )پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر راجہ علی اعجاز نے جدہ کے گورنر ہاؤس میں شہزادہ خالد الفیصل بن عبدالعزیز، گورنر مکہ مکرمہ ریجن سے ملاقات کی۔ انہوں نے باہمی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر مکہ مکرمہ نے راجہ علی اعجاز کا خیرمقدم کیا اور انہیں سعودی عرب میں تعیناتی پر مبارکباد دی. شہزادہ فیصل نے امید ظاہر کی کہ انکی سفارت کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو نئی جہت ملے گی اور تعلقات مزید توانا ہوں گے۔سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے سعودی حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. انہوں نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طویل اور غیر معمولی اسٹریٹجک تعلقات کا ذکر کیا. راجہ علی اعجاز نے پاکستان کی ضرورت کے وقت پر امداد اور حمایت پر سعودی حکومت کے تعاون پر تعریف کی۔گورنر مکہ مکرمہ نے پاکستانیوں کی سعودی عرب کے لئے مذہبی اور جذباتی لگاؤ کی تعریف کی۔سفیر نے سعودی حکومت کی جانب سے حجاج کرام کو دی جانے والی کی سہولیات کی تعریف کی اور کہا کہ مکہ کے لوگ کھلے دل کے ساتھ مسلمانوں کی میزبانی کرتے ہیں جو مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes