صحت کے شعبہ کی ترقی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان

Published on July 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

پشاور(یواین پی)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبہ کی ترقی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے یہی وجہ ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2019-2018 کے تحت صحت کے شعبے میںجاری104 سکیموں کیلئے 7878ملین روپے مختص کیے گئے تھے، جن میں جاری منصوبوں کی تعداد چھیاسی جبکہ اٹھارہ نئے منصوبے شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال دوہزاراٹھارہ انیس کے دوران بی ایچ یو اضاخیل کو آرایچ سی نوشہرہ بی ایچ یو مارتونگ کو آرایچ سی شانگلہ اور ٹوپی کی سول ہسپتال کو کیٹگری سی ہسپتال ،صوابی آرایچ سی یارحسین کو کٹیگیری ڈی ہسپتال میں اپ گریڈکیا گیا، اسی طرح ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ ملاکنڈ،اور ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش چترال کو بھی اپ گریڈ کیاگیا ہے جبکہ گجوخان میڈیکل کالج صوابی کیلئے اراضی کی خریداری سمیت برن اینڈ ٹراما سنٹر پشاورکیلئے بیلنس فنڈز فراہم کیے گئے،جبکہ ٹی بی کے 31868غریب مریضوں کے مفت علاج کے علاوہ خیبرپختونخوا کے رجسٹرڈ سنٹروں کوفری انسولین فراہم کی، اسی طرح آئی ایچ پی پروجیکٹ کے تحت 3900لیڈی ہیلتھ ورکرزاور500 ویکسی نیٹرزکی تقرریاں کی گیئں جبکہ اکیس سو کمیونٹی مڈ وائف بھی خدمات انجام دے رہی ہیں ، 2018میں 1084966نومولود بچوں کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ رکھا گیا تھا جن میں 988529بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی، اسی طرح کل کوریج اکیانوے فیصد رہی۔ ایک سال سے کم عمر 95فیصد بچوں کو پینٹا ون ویکسی نیٹ کیا گیا،اور پینٹا ٹو اور پینٹا تھری کی کوریج بالترتیب 86 اور83 فیصد رہی۔ ڈویژن کی سطح پر آٹھ ایف سی سیزپشاور، مردان، ایبٹ آباد ، ملاکنڈ، کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں قائم کی گئیں جہاں سکریننگ اور کونسلنگ سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔ اسی طرح آئی ایم یو عملے کے مسلسل دوروںاورمانیٹرنگ کی وجہ سے ہسپتالوں میں عملے کی موجودگی نوے فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز حیات آباد کیلئے آلات کی خریداری بھی کی۔ اسی طرح کے32ہزار غریب مریضوں کے مفت علاج کے ساتھ خیبر پختونخوا کے رجسٹرڈسنٹروں کو فری انسولین فراہم کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy