اسلام آباد: (یواین پی) وفاقی کابینہ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کو چھاپے مارنے اور ریکارڈ قبضے میں لینے کا اختیار دے دیا، اس کا مقصد یہ ہے کہ ادارہ زیادہ فعال اور متحرک ہو سکے۔تفصیلات کے مطابق فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے ایس ای سی پی کو کالعدم تنظیمیوں سمیت کسی بھی کمپنی یا ادارے پر چھاپے مارنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ایس ای سی پی ایکٹ کے تحت افسران وفاقی اور صوبائی سطح پر جہاں چاہیں چھاپے مار سکیں گے۔ چھاپوں کے دوران، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر متعلقہ سامان قبضے میں لئے جا سکیں گے۔فنانش ایکشن ٹاسک فورس کالعدم تنظیموں کے خلاف موثر کارروائی کے لئے سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو زیادہ فعال بنانا چاہتا ہے۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے سے اب ایس ای سی پی زیادہ بااختیار اور اس کا دائرہ کار وسیع ہو گیا ہے۔