گلگت: (یواین پی) محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں 05 تا 12 جولائی تک برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر گلگت بلتستان کے مطابق برفباری اور بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نا لوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ عوام الناس ندی نالوں اور پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے ہدایت جاری کی کہ نشیبی علاقوں کے عوام لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں تیز بارشوں اور آندھی کی صورت میں عارضی طور پر مخصوص مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ڈی سی گلگت بلتستان نے بتایا کہ کسی بھی صورتحال کے پیش نظر جی بی ڈی ایم اے، اے سی آفس اور ڈسٹرک ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں۔