نئی دہلی: (یواین پی) بھارت میں خاتون کو ٹک ٹاک نے 3 سال سے لاپتہ شوہر سے ملا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ بھارتی شہری 2016 میں لاپتہ ہو گیا تھا جس کے بعد وہ ایک مخنث کے ساتھ رہنے لگا تھا، خاتون کے ایک رشتہ دار نے ان کے شوہر کو مخنث کے ساتھ ایک ویڈیو میں تھا جس کے بعد وہ پولیس کے پاس پہنچے اور پولیس نے ان کا سراغ لگا لیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ہم نے دونوں میاں بیوی کی رہنمائی کی اور اب وہ دوبارہ ایک ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، خاتون کے شوہر سریش کو پولیس نے ان کے آبائی ضلع ویلوپورام سے 200 کلومیٹر دور ریاست تامل ناڈو کے شہر ہوسر سے ڈھونڈ نکالا۔اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ضلع میں مخنث ایسوسی ایشن سے رابطہ کیا جو مخنث کے فوٹو کے ذریعے ان کی شناخت میں ہماری مدد کرسکتے تھے۔ خاتون نے پولیس کے پاس لاپتہ افراد کے طور پر شکایت درج کرا دی تھی لیکن وہ انہیں ڈھونڈ نکالنے میں ناکام تھے۔یاد رہے کہ ٹک ٹوک ایک ایسی ایپ ہے جو صارفین کو ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے کی سہولت دیتا ہے جو بھارت میں عام ہوچکا ہے۔ بھارت میں اس ایپ کے صارفین کی تعداد ایک اندازے کے مطابق 12 کروڑ سے زائد ہے تاہم کئی صارفین کی جانب سے نامناسب چیزیں شیئر کرنے پر تنقید بھی کی جاتی ہے۔رواں برس اپریل میں تامل ناڈو میں ایک عدالت نے فحش ویڈیوز جاری کرنے پر ایپ کی سہولت کو موبائل سے ختم کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن اس پابندی کو ایک ہفتے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔