کراچی نہ ہوتا تو صوبہ سندھ نہ چل سکتا، میئر وسیم اختر

Published on July 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

کراچی: (یواین پی) مئير وسيم اختر نے کہا ہے کہ کراچی نہ ہوتا تو سندھ صوبہ نہ چل سکتا۔ وزيراعلٰ شہر سے ٹيکس وصول تو کر رہے ہيں ليکن دے کچھ بھی نہيں رہے۔ بلدياتی سسٹم کی مضبوطی کے بغير کراچی ترقی نہيں کر سکتا۔کراچی میں کے ايم سی ہيڈ آفس ميں پريس کانفرنس کے دوران مئير وسيم اختر کا کہنا تھا کہ پورے ملک ميں واحد شخص ہوں جو بلدياتی سسٹم کی بہتری کے ليے تنہا کوشش کر رہا ہوں۔ اتنے کم وسائل ميں کراچی شہر کو چلانا انتہائی مشکل ہے۔مئير کراچی نے خبردار کيا کہ عيد قربان پر کانگو وائرس کے خطرات منڈلا رہے ہيں۔ وٹرنری ڈپارٹمنٹ کے ايم سی کی ذمہ داری ہے ليکن ضلعی انتظاميہ بلاجواز مويشی منڈيوں سے ٹيکس وصول کر رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes