ماہرہ خان اورعاطف اسلم کے رقص کی وڈیو وائرل

Published on July 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

کراچی(یو این پی) اداکارہ ماہرہ خان اورگلوکارعاطف اسلم کی ایک ساتھ رقص کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گزشتہ روزکراچی میں منعقد ہونے والے ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ میں جہاں ہراسٹارمنفرد نظرآیا وہیں دلکش ماہرہ خان اورعاطف اسلم نے بھی مداحوں کے دل جیت لیے۔ایوارڈ کی تقریب میں عاطف اسلم اورماہرہ خان نے وہاں موجود دیگرحاضرین کے خواہش پر ایک ساتھ رقص کیا، جس کی وڈیوسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہے جب کہ مداح ان کے ایک ساتھ رقص کوبہت سراہ رہے ہیں۔ماہرہ خان نے بھی چند تصاویرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرشیئرکیں جس میں نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题