مانچسٹر (یواین پی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے پہلے سیمی فائنل میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دے دی۔ بھارتی ٹیم 49 اعشاریہ 3 اوورز میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ٹیم انڈیا کی لڑکھڑاتی کشتی کو سہارا دینے کیلئے دھونی اور جدیجہ کی 116 رنز کی پارٹنر شپ بھی کوئی کام نہ آئی اور اسی ٹیم نے انڈیا کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا جس کو سیمی فائنل تک لانے اور پاکستان کو ایونٹ سے باہر کرنے کیلئے بھارت نے آسان میچ میں انگلینڈ سے شکست کھائی تھی۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو میچ کے دوسرے ہی اوور میں روہت شرما 1 سکور بنا کر میٹ ہینری کی گیند پر ٹام لاتھم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے ہیں جبکہ تیسرے اوور میں کپتان ویرات کوہلی بھی ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ مڈل آرڈر بلے باز لوکیش راہول بھی زیادہ دیر تک کریز پر ٹھہرنے میں کامیاب نہ ہو سکے اور صرف 1 سکور بنا کر میٹ ہینری کی گیند پر ٹام لاتھم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔24 کے مجموعی سکور پر دنیش کارتھک بھی ہمت ہار بیٹھے اور صرف 6 رنز بنا کر میٹ ہینری کی گیند پر جیمز نیشم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔انڈیا کی پانچویں وکٹ 71 کے مجموعی سکور پر اس وقت گرگئی جب رشبھ پنت سانتنر کا شکار ہوگئے، انڈیا کی جانب سے ہاردیک پانڈیا نے 32 رنز بنائے اور وہ بھی سانتر کا نشانہ بن گئے6 وکٹیں گنوانے کے بعد ٹیم انڈیا پریشر میں آئی تو مہندرا سنگھ دھونی اور رویندرا جدیجہ نے ڈوبتی کشتی کو سنبھالا اور سکور کو 208 رنز تک لے گئے۔ جب انڈیا کو 13 گیندوں پر 32 رنز درکار تھے تو رویندرا جدیجہ 77 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوگئے، انہوں نے دھونی کے ساتھ مل کر 116 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ جدیجہ کے آﺅٹ ہونے کے بعد دھونی نے تیز کھیلنا شروع کیا لیکن وہ 50 رنز بنا کر مارٹن گپٹل کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہوگئے۔ دھونی کے بعد میچ مکمل طور پر نیوزی لینڈ کے ہاتھ میں آگیا جس کا واضح ثبوت اس وقت ملا جب بھونیشور کمار کو فرگوسن نے کوئی بھی رن نہ بنانے دیا اور پہلی ہی گیند پر کلین بولڈ کردیا۔قبل ازیں اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا مگر اوپنرز عمدہ آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور صرف ایک کے مجموعی سکور پر ہی مارٹن گپٹل 1 سکور بنا کر جسپریت بمرا کی گیند پر ویرات کوہلی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 69 کے مجموعی سکور پر گری جب ہینری نکولس 28 رنز بنا کر رویندرا جدیجہ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ اس کے 2گیند بعد بھارت کا آخری بلے باز کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگیا اور نیوزی لینڈ نے یہ میچ 18 رنز سے جیت کر مسلسل دوسری بار کرکٹ ورلڈ کپ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان کین ولیم سن تھے جو 134 کے مجموعی سکور پر 67 رنز بنا کر یوزویندرا چھاہل کی گیند پر رویندرا جدیجہ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ چوتھی وکٹ 162 کے مجموعی سکور پر گری اور جیمز نیشام 12 رنز بنا کر ہردیک پانڈیا کی گیند پر کارتھک کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔کیوی ٹیم کو 200 کے مجموعی سکور پر پانچواں نقصان اٹھانا پڑا جب کولن ڈی گرینڈہوم 16 رنز بنا کر بھوونیشور کی گیند پر دھونی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ مجموعی سکور میں 25 رنز کے اضافے کے بعد راس ٹیلر 74 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہو گئے۔ مجموعی سکور میں اضافے کے بغیر ہی ٹام لاتھم بھی 10 رنز بنا کر بھوونیشور کمار کی گیند پر رویندرا جدیجہ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ 232 کے مجموعی سکور پر میٹ ہینری بھی 1 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔