ان کے نام سے ہسپتال اور دیگر فلاحی مراکز قائم کرنے چاہئیں جہاں عوام کو ریلیف ملے
حیدرآباد (یواین پی) عبدالستار ایدھی جیسی شخصیات صدیوں میں جنم لیتی ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت کےلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگاانہوں نے بلاامتیاز و بلاتفریق لوگوں کی خدمت کی ہے ، انسانیت کی خدمت کا جو جذبہ عبدالستار ایدھی میں تھا وہ بہت کم لوگوں میں ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار معروف ماڈل واداکارہ کرن اینجل عرف (سانولی )نے عالمی شہرت یافتہ سماجی ر ہنما عبدالستار ایدھی کی تیسری برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیانہوں نے مزیدکہاکہ اپنی مدد آپ کے تحت ملک بھر میں ایدھی ہومز اور سینٹرز کا قیام ایک قابل تحسین کارنامہ ہے جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائےگا حکومت کو عبدالستار ایدھی مرحوم کی خدمات کے حوالے سے اقدامات کرنے چاہئیں اور ان کے نام سے ہسپتال اور دیگر فلاحی مراکز قائم کرنے چاہئیں تاکہ غریب عوام کو وہ سہولیات بھی میسر آسکیں جو عبدالستار ایدھی مرحوم اپنی زندگی میں غریبوں کو دیا کرتے تھے۔