لاہور: (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ، ارکان اسمبلی اور مقامی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا۔وزیراعلیٰ نے ننکانہ صاحب میں 13 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے علاقے کے پہلے ٹی ڈی سی پی موٹل کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس موٹل میں سکھ زائرین اور دیگر سیاحوں کو قیام وطعام کی عمدہ سہولت میسر ہوگی۔