باکسر عامر خان نے آسڑیلوی باکسر دان بالی کو ہرا کر باکسنگ کا مقابلہ جیت لیا،

Published on July 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

جدہ رپورٹ زکیر احمد بھٹی
سعودی عرب میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے آسڑیلوی باکسر دان بالی کو ہرا کر باکسنگ کا مقابلہ جیت لیا، کنگ عبداللہ سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
سعودی باکسنگ لیگ کی جانب سے موسم جدہ کے سلسلہ میں باکسنگ کے مقابلے کروائے گئے جس میں اخری مقابلہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور آسٹریلوی باکسر ڈان بالی کے مابین کھیلا گیا بارہ راونڈ کے مقابلے میں عامر خان نے اپنے حریف کو چوتھے راونڈ میں ہی ناک اوٹ کرکے مقابلہ جیت لیا جس پر کنگ عبداللہ سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا اور میچ ریفری نے عامر خان کا ہاتھ بلند کرکے جیت کا اعلان کیا جس پر مقابلے کو دیکھنے آئے اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رینگ میں جاکر عامر خان کو جیت کی مبارکباد دی اس موقعہ پر پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے جیت کی خوشگے۔ میں عامر خان نے شائقین کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سعودی عرب میں باکسنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور آئندہ بھی سعودی عرب میں لوگوں کو ایسے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes