ژوب(یواین پی) کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ،16افراد زخمی،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ سے براستہ ژوب پشاور جانے والی مسافر بس جلو پمپ کے قریب الٹ گئی، بس ژوب شہر کے قریب مقامی پٹرول پمپ کے ساتھ ٹریکٹر ٹرالی کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹی جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ اس موقع پر مقامی لوگوں نے بھی زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں مدد کی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔