کراچی: (یواین پی) سابق صوبائی وزیر پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ حکومت کے خاتمے کیلئے تاجروں نے پہلا پتھر پھینک دیا ہے۔ عمران خان نشے سے باہر نکل کر عوام کی آواز سنیں۔مسلم لیگ (ن) کراچی کے صدر کی رہاشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ وزیراعظم نشے سے نکل کر عوام کی بات سنیں۔ حکومت کے خاتمے لہ؛یئ تاجروں نے پہلا پتھر پھینک دیا ہے۔ ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو عمران خان کو ہٹانا ہوگا۔رانا مشہود نے کہا کہ پنجاب میں جو کامیابیاں حاصل کیں، اب سندھ میں حاصل کریں گے۔ حکومتی نااہلی کے باعث پورا لاہور پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔سابق گورنر سندھ محمد زبیر محمود نے کہا کہ کاروبار مکمل طور پر تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔ گزشتہ دس ماہ میں پنتالیس لاکھ افراد غربت کی لے کر سے نیچے چلے گئے ہیں۔ مہنگائی کی شرح میں 45 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ مدینہ کی ریاست میں سود کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے امپورٹ کیے گئے ہیں۔ مشیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بپنک بھی اپنے اثاثے پاکستان لائیں۔ عمران خان ملکی معیشت کیلئے تباہ کن ثابت ہورہے ہیں۔ جج دو نمبر اور ججمنٹ دو نمبر کیوں نہیں؟