عالمی عدالت انصاف کلبھوشن کیس کا فیصلہ آج سنائے گی

Published on July 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

لندن:(یواین پی)عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن جادھو کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا،بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر کلبھوشن جادھو تسلیم کرچکا ہے کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را‘ کا ایجنٹ ہے، جسے پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے لئے بھیجا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) کے اعلامیے کے مطابق کلبھوشن جادھو کیس کا فیصلہ 17جولائی کو دن 3 بجے ہیگ کے پیس پیلس میں سنایا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق کلبھوشن جادھو کیس کا فیصلہ پبلک سٹنگ کے دوران آئی سی جے کے جج عبدالقوی احمد پڑھ کر سنائیں گے۔قانونی ماہرین کی رائے میں عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آنے کی قومی امید ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog