اسلام آباد(یواین پی )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی کیس میں آج نیب میں پیشی سے معذرت کرلی،شاہد خاقان عباسی نے نیب کو خط میں کہا ہے کہ پیشی کےلئے تیارہوں لیکن مناسب وقت دیاجائے،پیشی کیلئئے3 دن کاوقت درکار ہے، شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب آفس طلبی کاخط گزشتہ روزموصول ہوا،صرف ایک دن کے نوٹس پرپیشی ممکن نہیں۔واضح رہے کہ نیب میں ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں ،نیب نے شاہد خاقان عباسی کو آج طلب کرلیا،سابق وزیراعظم کو 10 بجے پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے،نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہدخاقان ایل این جی کیس کی اہم معلومات رکھتے ہیں،ایل این جی ٹرمینل کے غیرقانونی ٹھیکے سے خزانے کواربوں کانقصان ہوا۔