نوشہرو فیروز (یواین پی) محراب پور میڈیا ورکرزکی جبری برطرفیوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی، غیر اعلانیہ سنسرشپ کیخلاف پی ایف یوجے کی مرکزی کال پر محراب یونین آف جرنلسٹس کابازووَں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج محراب پورغیراعلانیہ سنسر شپ،تنخواہوں کی عدم ادائیگی، میڈیاورکرز کی جبری برطرفیاں،الیکڑانک چینل کی زبردستی بندش، اظہار کی آزادی ہر قدغن لگانے کیخلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال محراب پور یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے بازووَں پر سیاہ پٹیاں باندھ کرپریس کلب محراب پور سے ریلی نکال کر لودھی چوک پر احتجاج کیا گیا اور پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے احتجاج کی قیادت ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی سکھر یونین آف جرنلسٹس ونائب صدر این ایف یوجے منورحسین منور، ایم یو جے صدر قاضی علی محمد، راجا خان نوناری، ملک مشتاق احمد، ایازملاح و دیگر نے کی مظاہرے میں عزیز میمن، صالح ڈاہری، ڈاکٹر عامر ندیم، دول نوح پوٹو، رانا ندیم انجم، عاشق چنہ،عاجز نوح پوٹو،امداداللہ ملک ودیگر نے شرکت کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے میڈیانمائندگان کا کہنا تھا کہ میڈیاہاوسز سے ورکرز کی جبری برطرفیاں بند کرکے ملازمین کو فوری طور تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے اور میڈیا پر لاگو غیراعلانیہ سنسر شاپ کا خاتمہ کیا جائے انکا کہنا تھا کہ موجودہ جمہوریت آمریت سے بدتر ہے جس میں میڈیا کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے جوکسی صحافی برادری برداشت نہیں کریگی اور اسکے کیخلاف ہرمحاذ پر سینہ سپر ہوگی۔