تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد کو اپ گریڈکیا جائے شہریوں کا مطالبہ

Published on February 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments

\"haroonabad
ہارون آباد(یواین پی)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد کو اپ گریڈ کر کے جدید میڈیکل کمپلیکس کا درجہ دے کر اس میں کارڈیالوجی ،ہیپاٹائٹس ،جگر سمیت تمام امراض کے علیحدہ علیحدہ وارڈ کا قیام عمل میں لا کر ان امراض کے سپیشلسٹ اور متعلقہ تربیت یافتہ سٹاف تعینات کر کے اس علاقہ کے پانچ لاکھ سے زائد مکینوں کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے کا اہتمام کرنا وقت کا ناگزیر تقاضا ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد اس علاقہ کی واحد مستند علاج گاہ ہے جہاں ہر روز سینکڑوں مردو خواتین مریض استفادہ کرتے ہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی حیثیت سے اس علاج گاہ میں مریضوں کی آمد کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اب ہسپتال کی اپ گریڈیشن ایک دیرینہ عوامی آواز بن چکی ہے کیو نکہ جدید دور اور تیز رفتار زندگی میں عوام ان کے گھروں کے قریب ترین صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنا حکومتی ذمہ داری ہے ہارون آباد کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے اردگرد کے سینکڑوں چکوک کے مریض استفادہ کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایک سروے میں محمد جاوید عباسی ،محمد سرورکاکا،حاجی عبد الجبار،ڈاکٹر ذوالفقار،محمد نوید شاہ ،ملک محمد ارشد اور محمد صادق نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہارون آباد کے عوام میٹرو بس منصوبہ جات مکمل کرنے والے حکمرانوں سے یہ مطالبہ کرنے میں حق بجانب ہیں کہ ہم اس دوردراز علاقہ میں بیماریوں کے علاج کے لیے لاہور ،ملتان اور بہاولپور کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں مگر ہمیں برسوں سے جدید علاج کی سہولت ہمارے علاقے میں فراہم نہ کر کے حکمرانوں نے امتیازی سلوک کیا ہے حکمران محض دکھاوے کے طور پر اقدامات کر کے دعوے کرتے ہیں ہارون آباد کے ہسپتال کو اب گریڈ کر کے اس کو جدید ترین میڈیکل کمپلیکس کا درجہ دے کر اس میں جد ید ترین سہولیات فراہم کی جائیں اکیسویں صدی میں ہارون آباد کے عوام کو ان صحت عامہ سہولیات کی فراہمی کرنا حکمرانوں پر فرض ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes