شرجیل خان کی سزا 10 اگست کو ختم ہو گی

Published on July 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

لاہور(یواین پی)پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ شرجیل خان پر ڈھائی سال معطل سمیت 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ابتدائی ڈھائی سال میں مزید کسی خلاف وزری کا مرتکب نہ ہونے پر معطل سزا خود بخود ختم ہوجاتی ہے، اوپنر پر پابندی کے ڈھائی سال 10 اگست کو مکمل ہوجائیں گے، قواعد کے مطابق پی سی بی کے تحت بحالی پروگرام مکمل کرنے پرہی شرجیل خان پر کرکٹ کے دروازے کھولے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق شرجیل خان جلد ہی اس ضمن میں پی سی بی سے رابطہ کرنے والے ہیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل ٹو کے آغاز میں سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنک اسکینڈل میں شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور محمد عرفان ملوث پائے گئے، ناصر جمشید سہولت کاری کے ملزم اور پھر مجرم ٹھہرے، ٹریبیونل میں کیس کی سماعت کے بعد سب کو مختلف سزائیں سنائی گئیں، شرجیل خان کی سزا 10اگست کو ختم ہورہی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题