ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) گھاروکا قدیم گوٹھ بجلی کی سہولیات سے محروم علاقہ مکین سراپا احتجاج مظاہرین اپنے حق کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھاکر پورے شہر کا گشت کیا اور ایم پی اے،ایم این اے نے ووٹ لئے ہیں وہ قدیم گوٹھوں کو بجلی کی سہولیات فراہم کریں، تفصیلات کے مطابق گھارو کے قدیم گوٹھ شیرمحمدخانیو اور آموں ملاح کے درجنوں مکینوں نے ایوب خانیو،صالح خانیو، صابرخانیو،قادر بخش،شہمیر پالاری قیوم خانیو،شبیر خان اور محمدعلی ملاح ودیگر کی قیادت میں بجلی کی عدم سہولیات کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر پورے شہر کا گشت کیا اور کے الیکٹرک کمپلین سینٹر گھارو کے سامنے دہرنا دیا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ قدیم گوٹھ کئی سالوں سے آباد ہیں اور ایک بڑی آبادی آبادہے جو ایک عرصے سے زندگی کی سب سے بڑی سہولت بجلی سے محروم ہیں گرمی کی شدت چاہے کتنی ہی کیوں نا ہوبڑے بوڑھے بیمارضعیف العمر افراد اس تکلیف میں زندگی کے مشکل ترین سفر کو گذارنے پرمجبور ہیں ہماری تمام ترمحبتیں ہمیشہ پیپلزپارٹی سے رہیں ہیں مگر آج تک کوئی بھی ہمارے زخموں پر مرہم رکھنے نہیں پہنچا آج مجبورا ہمیں اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنی پڑ رہی ہے۔انتخابات میں منتخب ہونیوالےایم پی اےاور ایم این اے سے مطالبہ ہے کہ ہمیں بجلی فراہم کی جائے بصورت دیگر ہم اس سے بھی بڑا احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے.
ٹھٹھہ کے قریب پٹھان کالونی مین نیشنل ھائے وے پہ آبادگاروں کا دھرنہ
ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ)ٹھٹھہ کے قریب پٹھان کالونی مین نیشنل ھائے وے پہ آبادگاروں کا دھرنہ، روڈ بلاک، شدید نعرےبازی، ٹھٹھہ کے قریب پٹھان کالونی ٹھٹھہ سجاول مین نیشنل ھائے وے پر سینکڑوں ابادگاروں کا پانی کی قلت کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے مین نیشنل ھائے وے پر دھرنہ دیا گیا مظاہرین شدید نعرےبازی کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھٹھہ سجاول کو فوری طور پانی دیا جائے دوسری جانب ٹھٹھہ سجاول روڈ بلاک ہوگیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی قتارے لگ گئی