اسلام آباد(یواین پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی۔بارہ اگست کو عید ہونے کا مطلب ہے کہ سرکاری اور کئی نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو کم از کم پانچ روز کی چھٹیاں ملیں گی کیوں کہ 12 اگست کو پیر ہے اور اس سے پہلے ہفتے اور اتوار کو چھٹیاں ہوتی ہیں۔ساتھ ہی ساتھ یہ بات بھی غور طلب ہے کہ اگر حکومت بڑی عید پر صرف دو چھٹیوں کا اعلان بھی کرتی ہے تو پھر بھی ماجرا مختلف نہیں ہوگا۔ تب بھی چھٹیاں پانچ ہی ہوں گی کیوں کہ بڑی عید کے تیسرے روز 14 اگست کا دن ہوگا۔