پاکستانی کرکٹر ثناء میر آئی سی سی ویمنز کمیٹی کا حصہ بن گئیں

Published on July 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

.لاہور(یواین پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نامور خاتون کرکٹر ثناء میر کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ویمنز کمیٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی ہے جو کہ کمیٹی میں شامل تین خواتین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔انگلینڈ کی سابق خاتون کرکٹر کلئیر کانر کو کمیٹی کی چیئرپرسن برقرار رکھا گیا ہے جب کہ آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر لیسا سٹالیکر اور بھارتی کھلاڑی مٹھالی راج بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔آئی سی سی کی مذکورہ کمیٹی میں ایم ڈی پی سی بی وسیم خان بھی شامل ہیں۔وسیم خان آئی سی سی کے مستقل اراکین کی فہرست میں سے منتخب کیے گئے دو اراکین میں سے ایک ہیں۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)احسان مانی نے کہا ہے کہ ثناء میر کو بورڈ کی طرف سے مبارکباد پیش کرتاہوں اور امید ہے وہ اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر خواتین کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔ثناء میر نے کہا ہے کہ کرکٹ کے اعلیٰ ترین فورم پرموجودہ کرکٹرز کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کھیل کے فروغ کے لیے کمیٹی میں موجودہ کھلاڑیوں کا انتخاب آئی سی سی کا قابل ستائش عمل ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog