عمران خان کے ڈر اور نوازشریف کے حوصلے میں فرق صرف سلیکٹڈ کا ہے، مریم اورنگزیب

Published on July 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

 

لاہور(یواین پی) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب آپ کے ڈر اور نوازشریف کے حوصلے میں فرق صرف سیلیکٹڈ اور منتخب کا ہے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی فیصل آباد میں نواز شریف رہا کرو ریلی سے قبل رکاوٹوں اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب ابھی مریم نواز فیصل آباد ریلی کے لیے نکلیں نہیں تو سیلیکٹڈ وفاقی اور پنجاب حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، عمران صاحب آپ کے ڈر اور نوازشریف کے حوصلے میں فرق صرف سیلیکٹڈ اور منتخب کا ہے، عمران صاحب منتخب وزیراعظم کو گالیاں، دھمکیاں، سول نافرمانی اور لاک ڈاوٴن کا اعلان کرنے کے بعد نواز شریف نے کون سا ٹی وی بند کروایا تھا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کان کھول کر سْن لیں مریم نواز انشااللہ فیصل آباد جا رہی ہیں “روک سکو تو روک لو “، یہ جتنا پیسا مریم نواز کے پہرے پہ خرچ کر رہے ہیں عوام کو روٹی، روزگار اور گھر دیں، 3 دن پہلے دھمکیاں دیں بات نہیں بنی، عمران صاحب پھر 2 دن پہلے پورے فیصل آباد میں دفع 144 لگائی اور ریلی کی اجازت نہ دی۔ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے فیصل آباد میں ریلی اور جلسے سے ڈر نہیں لگ رہا تو پھر یہ سب کیوں، 120 دن کا دھرنہ، سرکاری املاک اور پولیس کے سر توڑنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy