نوشہروفیروز(یواین پی)نوشہروفیروز کے علاقے دریاخان مری کے نواحی گاؤں بودلو ڈاھری کے مقام پر روہڑی کینال میں 100 فٹ سے زیادہ شگاف پڑگیا جس سے دو سو ایکڑ کاشت کی گئی کپاس،گنا کیلے کی فصلیں زیرآب آگئیں محکمہُ انہار کی ٹیم شگاف کو پر کرنے کے لئے روانہ ہوگئی نواب شاہ سے بھاری مشینری طلب کرلی گئیتفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز کے علاقے دریا خان مری کے قریب روہڑی کینال میں سو فٹ سے بڑا شگاف پڑگیا,، جس کے باعث گاؤں مرید ڈاہری، یوسف ڈاہری، طفیل پنجابی، آدم لاشاری جوان ڈاہری سمیت متعدد گاؤں کی سینکڑوں ایکٹر کپاس گنا چاول کی تیار فصلیں زیر آب آگئیں محکمہ انہار کو اطلاع کے باوجود کئی گھنٹے تک عملہ جائے وقوع پر نہیں پہنچ سکا تھا ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کیپٹن ر راؤ بلال شاہد نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ روہڑی کینال کا شگاف بھرنے کیلئے مشینری نوابشاہ سے طلب کی گئی ہے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی میں خود کرونگا دوسری جانب اھلہ علاقہ کا کہنا ہے کہ روہڑی کنال کے پشتے کمزور ہونے کی محکمہ کو کئی بار اطلاع دی گئی تھی مگر محکمہ کی لاپروائی سے کوئی مرمتی کام نہیں کروایا گیا جس کی وجہ سے شگاف پڑ گیا ہے تاہم جب تک سرکاری میشنری دستیاب ہوتی گاوں والے اپنی مدد آپُکے تحت شگاف پر کرنے میں مصروف نظر آئے۔