عمران خان پہلا لیڈر، نہتے کشمیریوں کیلئے آواز اُٹھائی: علی گیلانی

Published on July 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

سرینگر: (یواین پی) بزرگ حریت رہنما سیّد علی گیلانی کا کہنا ہے کہ میں اپنی زنگی میں پہلا لیڈر (وزیراعظم عمران خان) دیکھ رہا ہوں کہ جس نے ہم نہتے کشمیریوں کیلئے آواز اُٹھائی۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے امریکا کے دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مسئلہ کشمیر اٹھانے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے کردار پر شکر گزار ہیں، امریکا کو کشمیر کی آزادی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جماعت جموں کشمیر پیپلز ڈیمو کریٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے دوران ثالثی پیشکش بہت اچھی ہے۔ اس سے برصغیر میں امن لوٹے گا۔ بات چیت اور سفارتکاری ہی بہترین حل ہے برصغیر میں امن لانے کے لیے۔ اس عمل کی سپورٹ کرنی چاہیے۔ اس مسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں، یہ معاملہ مذاکرات سے ہی حل ہو گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes