گھوٹکی: (یواین پی) این اے 205 ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل جاری ہے، پیپلز پارٹی کے محمد بخش مہر اور آزاد امیدوار احمد علی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔گھوٹکی کی خالی ہونے والی نشست پر ماموں اور بھانجا آمنے سامنے ہیں، سردار محمد بخش خان مہر پیپلز پارٹی جبکہ بھانجا احمد علی خان مہر آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ گھوٹکی این اے 205 میں کل ووٹرز کی تعدا 3 لاکھ 60 ہزار 875 ہے۔تمام تر پولنگ سٹیشنز پر پولیس، رینجرز اور آرمی کے جوان تعینات ہیں، سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ این اے 205 کی نشست جی ڈی اے کی ایم این اے علی محمد مہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔