سبزے کو تکتے رہنا بری عادتوں سے چھٹکارے کیلئے اہم

Published on July 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

لندن: (یواین پی) درختوں، پودوں اور سبزے میں وقت گزارنے کے ان گنت فوائد سامنے آئے ہیں لیکن اب ایک نئے مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ اس سے غیر صحتمندانہ عادتوں میں بھی کمی کرنے میں مدد ملتی ہے۔
برطانیہ میں یونیورسٹی آف پلے ماؤتھ کے ساتھیوں نے ہیلتھ اند پلیس نامی تحقیق جرنل میں کہا کہ اگر آپ گھر کی کھڑکی سے کچھ وقت درخت اور سبزے کو دیکھتے ہیں تو اس سے صحت کیلئے مضر اشتہا یعنی فاسٹ فوڈ، شراب اور تمباکو نوشی وغیرہ کی طلب بھی کم ہوتی ہے۔تحقیق میں شامل ڈاکٹر لین مارٹن کہتی ہیں کہ سبزے کے فوائد سے سب واقف ہیں لیکن ہماری تحقیق سے اس میں ایک نئے زاویے کا اضافہ ہوا ہے کہ سبزے کو تکتے رہنا بھی بری عادتوں سے چھٹکارے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔مطالعے میں 21 سے 65 سال کے 149 افراد سے پوچھا گیا کہ وہ کس طرح سے فطرت کے قریب ہیں۔ لوگوں نے اعتراف کیا کہ عوامی باغات یا گھر کے باغات میں جانے سے ان میں لت اور اشتہا کم ہوتی ہے لیکن حیرت انگیز طور پر جو لوگ اپنے گھر کی بالکونی یا بیڈ روم کی کھڑکی سے سبزہ دیکھ پائے ان میں بھی بری لت کی شرح 25 فیصد تک کم ہوئی، اس لئے پہلی مرتبہ یہ ثابت ہوا ہے کہ سبزہ اس طرح کے فوائد کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog