ماہرہ خان کی نقل کرنے پر زارا نور عباس کا ناقدین کو جواب

Published on July 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

کراچی( یواین پی) نامور پاکستانی اداکارہ زارا نورعباس نے سپر اسٹارماہرہ خان کی کاپی کرنے اور خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نزدیک یہ اچھی بات ہے۔فلم ’’چھلاوا‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور اداکارہ زارا نور عباس نے حال ہی میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے خود پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کی ہے۔میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ لوگ آپ کا موازنہ ماہرہ خان سے کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ ماہرہ خان کی طرح بات کرنے کی اور ان کی طرح نظر آنے کی کوشش کرتی ہیں کیا یہ سن کر آپ کو برا لگتا ہے؟جس پر زارا نوعباس نے کہا ماہرہ خان بہت ذہین خاتون ہیں، وہ ہمارے ملک کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں لہذا اگر میرا موازنہ ان سے کیا جاتاہے تو یہ اچھی بات ہے۔ بلکہ میں اپنا موازنہ ماہرہ خان کے ساتھ کیے جانے پر خوش ہوں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes