اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں ملک کی سلامتی اور معاشی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں عمران خان اپنے دورہ امریکا پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی اجلاس میں ملک کی سلامتی اور معاشی صورت حال بھی جائزہ لیا جائے گا۔