انڈر 19 ورلڈ کپ ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا

Published on February 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments

\"5\"
دبئی۔۔۔پاکستانی شاہین آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں (آج) پیر کو انگلینڈ سے نبرد آزما ہوں گے۔ یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے۔ انگلینڈ انڈر 19 نے پہلے کوارٹر فائنل میں بھارت انڈر 19 کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ پاکستان انڈر 19 نے چوتھے کوارٹر فائنل میں سری لنکا کو 121 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر بآسانی سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ دونوں ٹیموں کے مابین دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل 26 فروری جبکہ فائنل یکم مارچ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes