سبزی گوشت، 2 روٹیاں: نواز شریف نے جیل کا کھانا کھایا

Published on July 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

لاہور(یواین پی) سابق وزیراعظم نواز شریف نے مینوئل کے مطابق عمل کرنا شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے تمام قیدیوں کی طرح ناشتہ انڈہ، سلائس اور چائے سے کیا جبکہ کھانے میں سبزی گوشت اور دو روٹیاں لیں۔ یاد رہے کہ نواز شریف کی طبیعت ناسازی کے باعث حکومت نے ڈٓاکٹرز کی ہدایت پر شیڈول تیار کیا تھا۔ دوسری جانب اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکپتن دربار اراضی الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے سپریٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف سے پاکپتن اراضی کیس میں بیان ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں۔خط میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب انٹی کرپشن کی ٹیم 30 جولائی کو نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنا چاہتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme