عالیہ بھٹ نے شادی کا جوڑا تیار کرنے کا آرڈر دے دیا

Published on July 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

ممبئی : (یواین پی) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور کی شادی کے حوالے سے کچھ عرصہ سے خبریں گرم ہیں تاہم ایک اور تازہ خبرکے مطابق عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کے لیے لہنگا پسند کر کے تیاری کا آڈر بھی دے دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جانب سے اب تک شادی سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ کہ کب انجام پذیر پائے گی تاہم عالیہ بھٹ نے اپنی زندگی کے سب سے اہم موقع یعنی شادی کے دن پہنے جانے والا لہنگا بھارت کی مشہور ڈیزائینر ’سبیاساچی مکھرجی‘ کو تیار کرنے کے لیے آڈر دے دیا ہے۔سبیاساچی صرف عالیہ ہی کی پسندیدہ ڈیزائینر نہیں ہیں بلکہ اس سے قبل دیپکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور انوشکا شرما بھی اپنی شادی کے لیے ساڑھی، لہنگا اور دیگر سوٹ ان سے ڈیزائن کروا چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق توقع ہے کہ یہ فلمی جوڑا حقیقت میں اگلے سال کے چوتھے ماہ یعنی اپریل میں ایک ہو جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy