جدہ ( زکیر احمد بھٹی) مجاہد صحافت ۔پاکستان کی عظیم شخصیت سابقہ ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ مجید نظامی کی پانچویں برسی پر پاکستان یکجہتی فورم کے زیر اہتمام جدہ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں پاکستان مسلم لیگ۔۔ن ۔پاکستان مسلم لیگ ق۔۔پاکستان بزنس فورم ۔انجمن محصورین بنگلہ دیش ۔۔پاکستان جرنلسٹ فورم اور دیگر سرگرم فورمز کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر یکجہتی فورم کے کنوینر ریاض حسین بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نظریہ پاکستان کی حفاظت کرنے والے ۔قلم کی حرمت سے اس ملک کے اساس۔۔ قائد اعظم کے اصولوں ۔کی حفاظت کرنے والا پاکستان سے رخصت ہوا مگر اپنے پیچھے مسئلہ کشمیر ۔۔نظریہ پاکستان کی حفاظت کے لئے نوائے وقت گروپ جیسا ایک عظیم ادارہ چھوڑ گیا ہے ۔ پاکستان کے بڑے بڑے سیاست دان اور صحافی مجید نظامی مرحوم سے رہنماء حاصل کرتے رہے ہیں ۔ انجمن محصورین کے نمائندے مسرت خلیل نے کہا کہ بنگلہ دیش میں محصور محب وطن پاکستانیوں کی پاکستان میں آباد کاری کے حوالے سے مجید نظامی اپنے آخر وقت تک سرگرم رہ ہے ہیں اور انکی آبادکاری کیلئے انکا ادارہ آج تک محصورین کی مالی و اجناس کی مدد فراہم کررہا ہے۔ اس موقع پر نوائے وقت کے بیورو چیف سعودی عرب امیر محمد خان نے مرحوم مجید نظامی کے ساتھ اپنے30 سالہ تعلقات کے اہم واقعات بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میری فیملی انکی مہربانیوں اور شفقت کو ایک لمحہ نہیں بھلا پائے ہیں ۔بہو نے دعا کی کہ آج جب پاکستان میں میڈیا پر پابندیوں اور مالی مشکلات کا حمل ہے اللہ تعالی نوائے وقت کو قائم دائم رہنے کیلئے انکی صاحبزادی کو ہمت اور حوصلہ ادا کرے۔ تقریب میں مسلم لیگ ن کے نور آرائین۔۔ محمد اسماعیل ۔ق کے چوہدری عبدالخالق ۔۔ بزنس فورم کے افضل جٹ ۔رانا شبیر اور دیگر نے افراد نے شرکت کی