لودھراں سے اغوا ہونےوالا نوعمرنوشہروفیروز سے بازیاب اغوا کار ملزم گرفتار

Published on July 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)نوشہرو فیروز بھریا سٹی پولیس کی بڑی کاروائی لودھراں پنجاب سے اغوا ہونےوالا نوعمر بازیاب اغوا کار ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے لودھراں سے اغوا ہونے والے نو عمر طالب و علم ارسلان کو اغوا کار نے اسکول جاتے ہوئے رومال سونگھا کر بےحوش کرکے اغوا کرلیا تھا کو ایس ایس پی نوشہروفیروز کی خصوصی ھدایات پر بھریا سٹی ایس ایچ او عبداللہ اعوان نے خفیہ اطلاع پر پولیس پارٹی کیساتھ کامیاب کاروائی کرکے نیشنل ہائی وے کے قریب دالی میں بازیاب کرواکر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا نوعمر طالب و علم لودھراں کے علاقے قرشی کا رہائشی بتایا جاتا ہے جہاں قرشی تھانہ میں اغوا کا مقدمہ درج ہے بھریا سٹی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد اغوا کار ملزم اور نو عمر کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا پولیس کی کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی کا پولیس پارٹی کو شاباشی کا پیغام اور پولیس کی بروقت اور کامیاب کاروائی کو سراہا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog