کراچی: (یواین پی) کراچی میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے شہر یوں کے چہروں پر خوشی کی لہر چھا گئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں تک مزید بادل برسنے کا امکان ظاہر کر دیا۔آئی چندریگر روڈ، صدر، شاہراہ فیصل، گلستان جوہر، ایم اے جناح روڈ، گرو مندر، لالو کھیت، لیاقت آباد اور عائشہ منزل سمیت ملحقہ علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چل پڑیں۔ بارش کا مزا لینے کے لئے شہری بھی گھروں سے باہر نکل آئے اور کہا کہ بارش اللہ کی رحمت ہے پر کے الیکٹرک والے بجلی معطل کر کے بارش کا مزہ کر کرا کر دیتے ہیں۔دوسری جانب موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ جولائی کے آخر اور اگست کے آغاز میں شہر قائد میں تیز بارش ہونے کی امید ہے۔