پاکستان کے پاسپورٹ میں تبدیلی آگئی

Published on July 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) حکومت نے عام شہریوں کے لیے پاسپورٹ سے پیشے کا خانہ ختم کر دیا ہے تاہم سرکاری ملازمین کے لیے پیشہ ظاہر کرنے کی شرط برقرار رہے گی۔ نومبر کے بعد ملازمت چھپانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔دنیا نیوز کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف امگریشن اینڈ پاسپورٹس کے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے پاسپورٹ تبدیل کرانے کی مہلت میں دو ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔سرکاری ملازمین کے لیے متعلقہ محکمے کا این او سی جمع کروانا لازم ہوگا جبکہ ملازمت کی تصدیق کے بعد انہیں نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔امیگریشن حکام نے کہا ہے کہ پیشہ چھپا کر پاسپورٹ حاصل کرنے والے سرکاری ملازمین فوری رابطہ کریں، نومبر کے بعد ملازمت چھپانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes