میرا جرگہ کیوں نہیں مانا، خان پور مہر میں وڈیرے کا محنت کش پر تشدد

Published on July 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

خان پور مہر: (یواین پی) گھوٹکی کے گاؤں حاجی مولودی چاچڑ میں انسانیت سوز واقعہ، ملزمان امان اللہ چاچڑ، پرویز چاچڑ اور عبداللہ چاچڑ نے عدالت جانے والے جمال دین چاچڑ کو راستے میں روک کر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ملزمان نے جمالدین کو زمین پر گرا کر بالوں سے پکڑ کر گسیٹنے کے بعد سر اور منہ میں مٹی ڈالی۔ تذلیل کا شکار جمالدین کا کہنا ہے کہ ملزمان نے زمین پر قبضے کی خاطر میرے بیٹے نذیر پر جھوٹا کاروکاری کا الزام لگا کر جرگہ کیا اور میں بااثر کے جرگے کے خلاف عدالت گیا جس پر ملزمان نے راستے میں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب واقعہ کے بعد پولیس کارروئی سے گریزاں ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوع ضلع سکھر کی حدود میں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题