لاہور: (یواین پی) پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 11 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سرگودھا کے علاقے سلانوالی میں چک نمبر 134 میں گھر کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے، ایک زخمی ہوا لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت انہیں ملبے سے نکالا۔شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے چھتیں گرنے کے 5 واقعات پیش آئے جس میں میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فیصل آباد میں سمندری روڈ پر بھی گھر کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ملبے تلے دب کر 6 بکریاں ہلاک ہوئیں۔