عراقی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

Published on July 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ عراق کے صدر ڈاکٹر برہام صالح جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے عراقی ہم منصب کو دورے کی دعوت دی ہے۔ عراق میں پاکستانی سفیر ساجد بلال نے عراقی صدر سے ملاقات کی اور انھیں باضابطہ دعوت نامہ پہنچایا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عراقی صدر نے جلد دورہ پاکستان کی حامی بھر لی ہے۔ برہام صالح نے صدر پاکستان کے نام تہنیتی پیغام دیا اور دعوت پر اظہار تشکر کیا۔عراقی صدر نے پاکستانی سفیر کیساتھ دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا اور بین الاقوامی امور میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا۔

Readers Comments (0)