اسلام آباد: (یواین پی) دولت مشترکہ کی پارلیمانی تنظیم کی پانچویں بین الاقوامی کانفرنس منگل 29 جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے زیر صدارت کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے صدر عارف علوی خطاب کریں کریں گے۔دولت مشترکہ کی پارلیمانی تنظیم کی پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں جنوبی ایشیائی ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔ قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے وفد بھی شرکا میں شامل ہونگے۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سی پی اے کانفرنس کے پاکستان میں انعقاد سے دنیا کو اچھا پیغام جائے گا۔کانفرنس کا موضوع ”ایک خوشحال اور ترقی یافتہ جنوبی ایشیا کی طرف پارلیمانی سفر“ ہے۔ صدر اور سیکرٹری جنرل سی پی اے سمیت اہم مبصرین پاکستان پہنچ رہے ہیں۔تین روزہ کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کریں گے۔ سپیکر گلگت بلتستان فدا محمد نوشاد، سپیکر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور غیر ملکی اراکین پارلیمنٹ خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔