رحیم یارخان،اسٹیج ڈراموں کی آڑ میں فحاشی کابازارگرم،واہیات گانوں پرنیم برہنہ ڈانس

Published on February 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments

\"112233\"

رحیم یارخان(یو این پی)اسٹیج ڈراموں کی آڑ میں فحاشی کابازارگرم،واہیات گانوں پرنیم برہنہ ڈانس نے آرٹس کونسل کے قوائدوضوابط کی دھجیاں اڑانے کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کوبھی دفن کردیاگیا۔اخلاق سوزذومعنی ڈائیلاگ کے زریعے عوام کوفحاشی کی طرف راغب کیاجارہاہے صادق آبادپنجاب سینما،نازسینماروہی پنجاب تھیٹر میں جاری ڈرامے فحاشی اورعریانی کی آماجگاہ بن گئے رات ڈھلتے ہی تھیٹرزمیں اخلاق باختہ ڈانس شروع کردئیے جاتے ہیں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ذمہ داران سے جب اس بابت پوچھاگیاتوانہوں نے بتایاکہ یہ بغیراجازت کے چل رہے ہیں اورپولیس کاکام ہے ان کوروکنامذہبی سماجی حلقوں نے انتظامیہ کی بے حسی پراظہارتشویش کرتے ہوئے انہیں بندکرنے کامطالبہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy